شہباز شریف کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازیں چلانے کا مطالبہ

  شہباز شریف کا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے خصوصی پروازیں ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر وقائد حزاب اختلاف میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کی فوری واپسی کیلئے خصوصی پروازیں چلائی جائیں، حکمرانوں کو تارکین وطن کے مسائل کا ادراک نہیں،عیدالفطر سے قبل تمام پاکستانیوں کی وطن واپسی یقینی بنائی جائے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی پریشانی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے ساتھ بھیڑ بکریوں کا سلوک بند کیا جائے، وزیراعظم اور وزیر خارجہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -