امریکہ آئندہ ضروری ادویات اور طبی سامان چین سے نہیں خریدے گا، ٹرمپ کی طرف سے ایگزیکٹو آرڈر جار ی کرنے کی تیاریا ں

      امریکہ آئندہ ضروری ادویات اور طبی سامان چین سے نہیں خریدے گا، ٹرمپ کی ...

  

 واشنگٹن (اظہر زمان،بیوروچیف)صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ آئندہ ضروری ادویات اور طبی سامان چین سے نہیں خریدے گا۔ امریکی ٹی وی چینل ”سی این این“ نے وائٹ ہاؤس کے ذرائع سے رپورٹ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی طرف سے ایگزیکٹیوآرڈر جاری کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں جس کے تحت ضروری اہمیت کی ادویات اور طبی سامان صرف امریکہ میں ہی بنایا جائے گا۔ اس وقت کرونا وائرس کی ادویات، ویکسین اور طبی سامان کے چین سے حصول پر صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے شدید تحفظات ہیں۔ امریکہ کو یہ بھی شکایت ہے کہ چین نے اس وائرس کے آغاز اور پھیلاؤ کے بارے میں اصل حقائق امریکہ سمیت بیرونی دنیا سے چھپاکر رکھے جس کی بنا پر دونوں ممالک کے تعلقات خاصے کشیدہ ہو چکے ہیں۔ٹی وی چینل کی اطلاع کے مطابق یہ آرڈر ایک دو دن میں جاری ہو گا جو آئندہ تین ماہ کے لئے موثر ہوگا جس میں بعد میں توسیع بھی ہوسکتی ہے۔ ”سی این این“ کی رپورٹ میں ایف ڈی اے کی ڈائریکٹر جینٹ وڈ کاک کی گزشتہ اکتوبر میں کانگرس میں شہادت کا حوالہ دیا گیا ہے جس کے مطابق اس وقت امریکہ کی ادویات کی صنعت کے72فیصد اجزائے ترکیبی برون ملک سے تیار ہوکر آتے ہیں۔

طبی سامان

مزید :

صفحہ اول -