متحدہ وفد نے پی ایس ایل 5میں بھارتی عمل دخل پر وزیراعظم کو چونکا دیا

  متحدہ وفد نے پی ایس ایل 5میں بھارتی عمل دخل پر وزیراعظم کو چونکا دیا

  

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے ایم کیو ایم وفد کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ایم کیو ایم کے اقبال محمد علی خان نے شکایات کے انبار لگا دئیے، نجم سیٹھی دور میں پی ایس ایل لائیو سٹریمنگ کا کنٹریکٹ بھارتی کمپنی کو دینے کی تحقیقات اور آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کا مطالبہ کردیا جبکہ وزیراعظم کو خود کرکٹ کے معاملات پر توجہ دینے کی بھی درخواست کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ایم کیو ایم کے وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے جس میں اقبال محمد علی خان نے وزیراعظم کو بتایا کہ پی ایس ایل 5کی براہ راست نشریات کا کنٹریکٹ ایک بھارتی کمپنی کو دیا گیا جس پر وزیراعظم عمران خان چونک گئے تو اپنے سیکرٹری سے استفسار پر پتہ چلا کہ پاکستان میں کسی کمپنی کے پاس یہ سہولت دستیاب نہ ہونے پر بھارتی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا۔ اقبال محمد علی نے وزیراعظم سے نجم سیٹھی دور میں منعقد پی ایس ایل ون، ٹو اور تھری کی آڈٹ رپورٹس پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم خود کرکٹ کے معاملات پر توجہ دیں۔

چونکا دیا

مزید :

صفحہ اول -