اے پی این ایس کا حکومت سے پرنٹ میڈیا واجبات ادا کرنے کا مطالبہ

اے پی این ایس کا حکومت سے پرنٹ میڈیا واجبات ادا کرنے کا مطالبہ

  

کراچی (خصوصی رپورٹ)آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی (اے پی این ایس) نے وفاقی حکومت سے اخبارات کے واجبات ایک ارب 25کروڑ کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پرنٹ میڈیا کے واجبات کی فوری ادائیگی کا حکم جاری کررکھا ہے اور اس مقصد کیلئے انہوں نے سینیٹر شفقت محمود کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جنہوں نے 16اپریل کو ایک میٹنگ میں میڈیا ہاؤسز کو انکے واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی بھی کرائی تھی لیکن تاحال اس پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آتا۔سیکرٹری جنرل اے پی این ایس سرمد علی نے اپنے بیان میں وفاقی حکومت سے اخبارات کو واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ہاؤسز کو عید سے قبل ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامنا ہے اور رمضان المبارک میں بھی ملازمین تنخواہیں نہ ملنے سے مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان،پی آئی ڈی اور اے جی پی آر سے مطالبہ کیا ہے کہ اخبارات کو فوری واجبات ادا کئے جائیں۔

مطالبہ

مزید :

صفحہ اول -