اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ میں سیاسی ڈیل طے پا گئی

    اشرف غنی اور عبد اللہ عبداللہ میں سیاسی ڈیل طے پا گئی

  

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی اور ان کے حریف عبد اللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی ڈیل طے پاگئی جس کی کاپی افغان میڈ یا نے جاری کردی۔افغان خبر رساں ادارے پر جاری دستاویزات کے مطابق عبد اللہ عبداللہ قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ ہونگے، جو صدا ر ت کے بعد دوسرا بڑا سیاسی عہدہ تصور ہوگا۔قومی مفاہمتی کونسل طالبان کیساتھ مذاکرات کرنیوالی ٹیم کی رہنمائی کرے گی جبکہ افغان کابینہ میں عبد اللہ عبداللہ اور اشرف غنی دونوں ففٹی ففٹی کے حصہ دار ہونگے۔یاد رہے عبداللہ عبد اللہ نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر متواز ی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا۔

ڈیل طے

مزید :

صفحہ اول -