حکومت کا ووہان میں پھنسے 300پاکستان طلباء کو رعایتی فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

حکومت کا ووہان میں پھنسے 300پاکستان طلباء کو رعایتی فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) حکومت کا چین کے شہر ووہان میں پھنسے 300پاکستان طلباء کو رعایتی فضائی ٹکٹ دینے کا اعلان، پی آئی اے کی خصوصی پرواز 18مئی کو پاکستانی طلباء کو وطن واپس لائے گی، معاون خصوصی زلفی بخاری نے طلباء کے والدین سے ملاقات میں اعتماد میں لیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز چین کے شہر ووہان میں پھنسے پاکستانی طلباء کے والدین نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری سے ملاقات کی ہے جس میں زلفی بخاری نے والدین کو طلباء کی وطن واپسی کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ زلفی بخاری نے حکومت کی جانب سے طلباء کے لئے رعایتی ٹکٹس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ووہان میں پھنسے طلباء کے لئے ٹکٹ صرف 50ہزارروپے کا ہوگا۔ 18مئی کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز چلائی جائے گی جس کے ذریعے چین میں پھنسے 300پاکستانی طلباء کو وطن واپس لایا جائے گا۔ طلباء کے والدین نے حکومتی اقدامات کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔

حکومت

مزید :

صفحہ اول -