سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 203پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 50پیسے سستا

  سٹاک مارکیٹ میں تیزی،انڈیکس 203پوائنٹس بڑھ گیا، ڈالر 50پیسے سستا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے باعث کے ایس ای 100انڈیکس کی34ہزار کے نفسیاتی حدبحال ہوگئی اور انڈیکس مزید203پوائنٹس کے اضافے سے 34008پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جب کہ53.09فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 48ارب5کروڑ 34لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم کاروباری حجم جمعرات کی نسبت11.20فیصد کم رہا ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا لیکن تھوڑی دیر بعد ہی مارکیٹ مثبت زون میں داخل ہوگئی اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث انڈیکس 34ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 203.43پوائنٹس کے اضافے سے34008.33پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح 85.08پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 85.08پوائنٹس کے اضافے سے 14903.66پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس188.04پوائنٹس کے اضافے سے 24208.02پوائنٹس ہو گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 339کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 180کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،146میں کمی اور 13 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ تیزی کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 63کھرب 81ارب 29کروڑ39لاکھ 46ہزار 347روپے سے بڑھ کر64کھرب 29ارب34کروڑ73لاکھ 58ہزار شیئرز ہو گیا۔جمعہ کوحصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 21کروڑ32لاکھ 84ہزار شیئرز رہا جو جمعرات کے مقابلے میں 2کروڑ69لاکھ 24ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھا کے اعتبار سے یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت 499روپے کے اضافے سے9599 روپے ہوگئی اسی طرح 342.50روپے کے اضافے سے نیسلے پاکستان ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 6690روپے پر جا پہنچی جبکہ پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت 44.83روپے کی کمی سے 1600.17 روپے اور انڈس ڈائنگ کے حصص کی قیمت37روپے کی کمی سے 491روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ہیسکول پٹرول،کے الیکٹرک،میپل لیف،فوجی فوڈز،ہم نیٹ ورک،ٹی آر جی پاکستان،فیصل بینک،ڈی جی خان سیمنٹ اور یونٹی فوڈز کے حصص سرفہرست رہے۔مقامی کرنسی مارکیٹوں میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہااور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 15پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔یورو اور برطانوی پاونڈ کی قدر میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید15پیسے کی کمی سے160.10روپے سے گھٹ کر159.95روپے اور قیمت فروخت5پیسے کی کمی سے160.30روپے سے گھٹ کر160.25روپے ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 160روپے سے گھٹ کر159.50روپے اور قیمت فروخت160.50روپے سے گھٹ کر160روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171.30روپے سے گھٹ کر170.50روپے اور قیمت فروخت173.30روپے سے گھٹ کر172.50روپے ہوگئی اور50پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید196.50روپے سے گھٹ کر196روپے اور قیمت فروخت198.50روپے سے گھٹ کر198روپے ہو گئی۔اسی طرح سعودی ریال کی قیمت خرید 42روپے سے گھٹ کر41.60روپے اور قیمت فروخت42.50روپے سے گھٹ کر 42.10روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید43روپے سے گھٹ کر 42.70روپے اور قیمت فروخت43.50روپے سے گھٹ کر 43.20روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -