مزدوروں کی ہنگامی کیش معاونت کے طریقے اور اہلیت کیلئے درکار شرائط کی منظوری

مزدوروں کی ہنگامی کیش معاونت کے طریقے اور اہلیت کیلئے درکار شرائط کی منظوری

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کورونا وباء سے متاثرہ مزدوروں کیلئے ہنگامی کیش معاونت کے طریقہ کار اور اہلیت کیلئے درکار شرائط کی منظوری دیدی۔ جمعہ کو کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا جس میں کورونا سے متاثرہ مزدور طبقے کیلئے مالی امداد کے طریقہ کار کی منظوری دی گئی جس کے بعد بی آئی ایس پی کے 200 ارب میں سے 75 ارب روپے جاری کر دیئے گئے ہیں۔روزگار سے محروم افراد کو 12 ہزار روپے امداد ملے گی۔مستحق افراد سے درخواستیں احساس لیبر پورٹل کے زریعے وصول کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔مزدور دیہاڑی دار طبقے میں احساس پروگرام کے زریعے ہی رقوم تقسیم کی جائیں گی۔آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد کو آبادی کے تناسب سے کوٹہ ملے گا۔یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تین مئی کو اعلان کیا تھا کہ کورونا فنڈ میں اکھٹی ہونے والی رقم کو مزدوروں کی معاونت کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے ذریعے فنڈ کی تقسیم کی ہدایت کی تھی۔فنانس ڈویژن، تخفیف غربت ڈویژن اور بی آئی ایس پی مل کر فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے کریں گے۔

منظوری

مزید :

صفحہ اول -