قومی ٹیم کا 25رکنی اسکواڈ ٹی ٹونتی اور ٹیسٹ سیریز کیلئے جولائی میں برطانیہ جائیگا

  قومی ٹیم کا 25رکنی اسکواڈ ٹی ٹونتی اور ٹیسٹ سیریز کیلئے جولائی میں برطانیہ ...

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے دورہ انگلینڈ کے معاملات طے پاگئے ہیں اور پاک انگلینڈ سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا دورہ کر سکتی ہے،پاکستانی ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں چارٹر طیارے سے انگلینڈ پہنچے گی جس کے تمام اخراجات انگلش بورڈ اٹھائے گا، تاہم کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دئیے گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستانی ٹیم کے دورہ انگلینڈ بارے پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان ٹیلی کانفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاک انگلینڈ سیریز کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کا دورہ کر سکتی ہے۔ پاکستان کے 25 کرکٹرز ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے انگلینڈ جائیں گے۔ پاک انگلینڈ بورڈز سیریز کو حتمی شکل دینے کیلئے فی الحال مذاکرات جاری رکھیں گے۔پاکستانی ٹیم چارٹر طیارے سے انگلینڈ پہنچے گی۔ پاکستان کا 25رکنی سکواڈ انگلینڈ جائے گا۔ چارٹر طیارے کے اخراجات انگلش بورڈ اٹھائے گا۔پاکستانی ٹیم ا سٹیڈیم کے ہوٹل میں قیام کرے گی اور ستمبر میں انگلش ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلے گی جبکہ ٹیسٹ سیریز 5 اگست سے شروع ہوگی۔برطانوی میڈیا نے پاکستانی ٹیم کے دورے سے متعلق دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ شیڈول کا اعلان جلد کرے گا۔ پاک انگلش حکام کے درمیان آج ٹیلی کانفرنس ہوئی تھی۔ پاکستان ٹیم جولائی کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ پہنچے گی۔انگلینڈ پہنچنے پر پاکستانی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ ہوں گے جبکہ گراؤنڈ میں کھلاڑیوں کے ٹمپریچر مستقل بنیادوں پر چیک کیے جائیں گے۔

ٹیسٹ سیریز

مزید :

صفحہ اول -