مشیر خزانہ کو این ایف سی میں شامل کرناخلاف آئین ہے، مراد علی شاہ

    مشیر خزانہ کو این ایف سی میں شامل کرناخلاف آئین ہے، مراد علی شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے قومی مالیاتی کمیشن میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی شمولیت کی مخالفت کر دی۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر اعظم عمران خان کو خط لکھا جس میں انھوں نے این ایف سی میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی شمولیت پر تحفظات کا اظہار کیا۔مراد علی شاہ نے کہاکہ مشیر خزانہ کو این ایف سی میں شامل کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے، این ایف سی میں نامزدگی وزرائے اعلیٰ کی مشاورت سے ہونی چاہیے۔انھوں نے ایف این سی میں وفاقی سیکرٹری خزانہ کی شمولیت کو بھی غلط قرار دیا اور کہا کہ مشیر خزانہ قومی مالیاتی کمیشن کی صدارت نہیں کر سکتے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ این ایف سی کے لیے ارکان کی نامزدگی آئین میں درج طریقہ کار کے خلاف ہے، آئین کے ا?رٹیکل 160کے تحت نیا این ایف سی تشکیل دیا جائے۔خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے 10ویں قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نو کی تھی جس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی دستخط کر دیے ہیں۔این ایف سی کے چیئرمین وزیراعظم عمران خان ہوں گے جب کہ تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی سیکرٹری خزانہ اور مشیر خزانہ بھی کمیشن کے رکن ہوں گے۔قومی مالیاتی کمیشن کی تشکیل نو میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی عدم موجودگی میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کمیشن کی صدارت کریں گے
مراد علیشاہ

مزید :

صفحہ اول -