رکن اسمبلی منیر اورکزئی کی طبیعت اچانک خراب،پولی کلینک ہسپتال منتقل

  رکن اسمبلی منیر اورکزئی کی طبیعت اچانک خراب،پولی کلینک ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام ا ٓباد (سٹاف رپورٹر) قومی اسمبلی اجلاس کے دوران رکن اسمبلی منیر اورکزئی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی منیراورکزئی کی طبیعت خراب ہوگئی اور وہ نشست پر گرگئے، جس کے بعد منیر اورکزئی کوابتدائی چیک اپ کے بعد ایمبولینس کے ذریعے پولی کلینک ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔گزشتہ ماہ منیر خان اورکزئی کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھاجس کے باعث انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔
منیر اورکزئی

مزید :

صفحہ اول -