افغانستان میں ہونے والے حملوں میں داعش ملوث ہے، زلمے خلیل زاد

افغانستان میں ہونے والے حملوں میں داعش ملوث ہے، زلمے خلیل زاد

  

واشنگٹن (این این آئی) امریکا نے افغانستان میں اس ہفتے ہونے والے دوہرے حملوں کا الزام داعش پر عائد کیا ہے اورکہاہے کہ داعش ایسے حملے کرتی آئی ہے اور اس تنظیم سے نہ صرف افغان شہریوں بلکہ دنیا کو بھی خطرہ لاحق ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان کیلئے خصوصی امریکی مندوب زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ تجزیے سے پتا چلتا ہے کہ ان حملوں میں داعش ملوث ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ داعش ایسے حملے کرتی آئی ہے اور اس تنظیم سے نہ صرف افغان شہریوں بلکہ دنیا کو بھی خطرہ لاحق ہے۔ کابل میں ایک زچگی وارڈ اور صوبہ ننگر ہار میں ایک جنازے پر اس ہفتے ہونے والے حملوں میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ کابل کے ہسپتال پر حملے کے دوران ہلاک ہونے والوں میں کئی نامولود بچے اور عورتیں بھی شامل تھے۔

زلمے خلیل زاد

مزید :

صفحہ اول -