چین، ذاتی معلومات کی حفاظت کیلئے قانونی مسودے کی تیاری جاری

چین، ذاتی معلومات کی حفاظت کیلئے قانونی مسودے کی تیاری جاری

  

بیجنگ (شِنہوا)نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی)کی قائمہ کمیٹی کے قانون سازی امور کمیشن کے مطابق چین ذاتی معلومات کی حفاظت کیلئے قانون تیار کررہاہے۔کمیشن کے مطابق قانون کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے اور اسے جلد از جلد چین کے بڑے قانون ساز ادارے این پی سی قائمہ کمیٹی میں جائزہ لینے اور نظرثانی کیلئے پیش کیاجائے گا۔حالیہ برسوں میں این پی سی اور اس کی قائمہ کمیٹی نے سائبر سکیورٹی قانون،سول کوڈ کے عام قوائد، فوجداری قانون اور ای کامرس قانون سمیت ذاتی معلومات کی سکیورٹی اور تحفظ کی متعدد قانونی دفعات وضع کی ہیں۔کمیشن اور کمیشن برائے سائبر سپیس معاملات کے دفتر نے ذاتی معلومات کی حفاظت کے قانون کے مسودے کی تیاری 2018میں شروع کردی تھی۔

مزید :

علاقائی -