حرم مکہ میں تیسری توسیع کا کام دوبارہ شروع

  حرم مکہ میں تیسری توسیع کا کام دوبارہ شروع

  

مکہ مکرمہ (اے پی پی) حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے حرم مکہ کی تیسری توسیع کے منصوبے پر کام دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریڈیذنسی کے پراجیکٹ اینڈ انجینیئرنگ شعبے کی جانب سے حرم مکہ مکرمہ کی تیسری توسیع کے باقی کاموں کو مکمل کرنے کا لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

پراجیکٹ اینڈ انجینیئرنگ شعبے کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ دوبارہ شروع ہونے والے کاموں میں مرکزی دروازے کی تکمیل، چھتوں کی آرائش کے لیے ماربل کی تنصیب، صحن میں موجود محرابوں کی آرائش اور دیگر اہم امور شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حرم شریف میں نمازیوں کی کم تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ حکام کی جانب سے ہم آہنگی اور کوششوں کے بعد رکے ہوئے باقی کاموں کے منصوبے کی تکمیل کے لیے عملدرآمد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -