فلپائن ، سمندری طوفان، لاکھوں افراد ہنگامی مراکز میں پنا ہ لینے پر مجبور

  فلپائن ، سمندری طوفان، لاکھوں افراد ہنگامی مراکز میں پنا ہ لینے پر مجبور

  

منیلا (اے پی پی) فلپائن میں طاقتور سمندری طوفان وونگ فونگ کے باعث ڈیڑھ لاکھ کے قریب افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر ہنگامی مراکز میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے کسی جانی نقصان کی اطاعات موصول نہیں ہوئیں۔ سمندری طوفان ٹائیفون وونگ فونگ سمر جزیرے پر تباہی مچا چکا ہے اور اس کی راہ میں آنے والے بیشتر حصوں میں گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ سمندری طوفان کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے امدادی کارکنوں کو حفاظتی تدابیر کا بھی خیال رکھنا ہے لیکن ان حالات میں امدادی گرمیوں میں مشکلات در پیش ہیں۔

مزید :

علاقائی -