ٹوکیو، ادویات ساز کمپنی کا کووڈ 19کا علاج انسانوں پر آزمانے کا اعلان

    ٹوکیو، ادویات ساز کمپنی کا کووڈ 19کا علاج انسانوں پر آزمانے کا اعلان

  

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی بڑی ادویات ساز کمپنی تاکیدا فارماسیوٹیکل نے کورونا وائرس کے مریضوں کے ممکنہ علاج کو جولائی میں انسانوں پر آزمانے کا اعلان کیا ہے۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق جاپان کی ادویات ساز کمپنی تاکیدا کووڈ 19 کے علاج کے لیے غیر ملکی ادویات ساز کمپنیوں کے تعاون سے اپریل سے ایک نئی دوا کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔ اس دوا میں انفیکشن سے مکمل صحتیاب ہونے والے افراد کا خون استعمال کیا جاتا ہے۔تاکیدا کے مطابق دوائی کی انسانوں پر آزمائش، جاپان، امریکہ اور یورپ میں شروع کی جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ آزمائش کے لیے دوا کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے۔تاکیدا کا کہنا ہے کہ آزمائش کامیاب ہونے کی صورت میں رواں سال کے آخر تک حکومت سے دوا کی منظوری کے لیے درخواست دائر کر دی جائے گی۔تاکیدا کے صدر اور سی ای او کرسٹوف ویبر نے کہا ہے کہ حریف کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کی بدولت، کمپنی یہ دوا معمول سے زیادہ رفتار اور بڑے پیمانے پر تیار کر رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -