کورونا بارے سائنسی تحقیقات ہونی چاہئیں، سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی

    کورونا بارے سائنسی تحقیقات ہونی چاہئیں، سربراہ یورپی یونین خارجہ پالیسی

  

برسلز(اے پی پی)یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بورل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے آغاز بارے آزادانہ سائنسی تحقیقات ہونی چاہیئیں اور چین وائرس کے خلاف اپنے کردار میں اضافہ کرے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چین کو مستقبل میں دنیا کو مزید وباؤں سے بچانے کے لیے مدد کرنی چاہیے اور یہی نہیں کورونا وباء کے آغاز سے متعلق آزادانہ سائنسی تحقیق بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو وبائی امراض سے نمٹنے، ویکسین کی تحقیق اور عالمی معیشت کو فروغ دینے سمیت ترقی پزیر ممالک خاص طور پر انتہائی کمزور ممالک کے لیے قرضوں میں بڑے ریلیف کی کوشش میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید :

علاقائی -