ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

ڈکیتی چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں روپے، زیورات اور قیمتی اشیا سے محروم

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق ٹاون شپ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مرتضی کے گھر سے5لاکھ30ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان۔ہڈیارہ میں ڈاکوؤں نے مرتضی کے گھر سے 4لاکھ25ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ جوہر ٹاون میں ڈاکوؤں نے عباس کے گھر گھس کر2لاکھ70ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.اسلام پورہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے عادل کے گھر سے 1لاکھ28ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوؤں نے محمود کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے منیب سے50ہزار نقدی اور دیگر سامان۔گلبرگ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے اسلم سے35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان۔ سمن آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے فیصل سے12ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ نصیر آباد، شمالی چھاؤنی سے گاڑیاں، یکی گیٹ،شاہدرہ اور مسلم ٹاون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -