فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

        فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی سکینڈل کیس کے ملزم محمد حفیظ کے جسمانی ریمانڈ میں 22 مئی تک توسیع کردی، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی، نیب حکام نے ملزم محمد حفیظ کو جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا،نیب کے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز نے عدالت میں پیش ہوکر ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔ نیب کے پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ دوران تفتیش ملزم کے 2 اکاؤنٹس سامنے آئے، پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں عوام سے دھوکہ دہی کے الزام میں ملزم محمد حفیظ کو گرفتار کیا ہے،ملزم کے وکلا کی جانب سے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی. وکیل ملزم نے. عدالت کوآگاہ کیا کہ نیب نے جو 2 اکاؤنٹ کا ذکر کیا ہے ان کے بارے میں کلیئرنہیں بتایا گیا۔

،تمام فیملی کے اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی نیب کو دے چکے ہیں،ملزم حفیظ کا اس معاملے سے کوئی لین دین نہیں، نیب پراسکیوٹر کا موقف تھا کہ ملزم محمد حفیظ نے سادہ لوح شہریوں سے فراڈ کیا،ملزم نے پاک فضائیہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام سے متعدد لوگوں کو فارم بھی فروخت کئے۔

مزید :

علاقائی -