کرپشن کیس،ملزم کیخلاف درخواست پرنیب پراسکیوٹر دلائل کیلئے طلب

کرپشن کیس،ملزم کیخلاف درخواست پرنیب پراسکیوٹر دلائل کیلئے طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں پاکستان پوسٹ آفس جھنگ میں مبینہ کرپشن سکینڈل میں ملوث ملزم کے خلاف دائردرخواست پرنیب پراسکیوٹر کو دلائل کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس پر سماعت کی،عدالت کے روبرو ملزم عبدالمنان کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ نیب نے ملزم پر جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، ملزم کسی قسم کے فراڈ یا رقم کی خرد برد میں ملوث نہیں ہے، ملزم کو نیب نے 2017 میں گرفتار کیا تھا ملزم کے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ملزم کو مقدمہ سے بری کرنے کا حکم دے جبکہ دوسری جانب نیب پراسکیوٹر عاصم ممتاز عدالت میں پیش ہوئے اور اگاہ کیا کہ ملزم کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے ملزم نے پاکستان پوسٹ آفس سے35 کے قریب افراد سے تقریبا 1 کڑوڑ دو لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے۔

اورملزم نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔نیب ملزم کی پاکستان پوسٹ آفس جھنگ سے 2017 میں گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد نیب کو پراسکیوٹر کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت 5 جون تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -