لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پربلاامتیاز کارروائی کی جائے،ڈی آئی جی آپریشنز

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پربلاامتیاز کارروائی کی جائے،ڈی آئی جی آپریشنز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے تناظر میں جاری جزوی لاک ڈاؤن کے دوسرے مرحلے کے دوران جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں لاہور پولیس نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے اقدامات مکمل کر لئے۔ حکومتی ہدایات، ہیلتھ ایڈوائزی کے تحت شہری احتیاط کریں اورگھروں تک محدود رہیں۔ناکوں پر شہریوں، وہیکلزکی غیر ضروری نقل و حرکت روکی جائے گی۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ ناکوں پر تعینات پولیس افسران و جوان ڈبل سواری کے خلاف ایکشن لیں،شہریوں کو کورونا وائرس کے خطرات سے آگاہ کریں۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پربلاامتیاز کاروائی عمل میں لائیں۔رائے بابر سعیدنے مزید کہا کہ پولیس افسران اور جوان حفاظتی ماسک،سینٹائزر سمیت کورونا سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عمل کریں۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں لگائے گئے ناکوں پرابتک02 لاکھ32ہزارسے زائد افرادکو روک کر نقل و حرکت کی وجہ دریافت کی گئی جبکہ غیر ضروری طورپرسڑکوں پر آنیوالے02 لاکھ20ہزار673 شہریوں اور گاڑی مالکان کو وارننگ جاری کر کے گھروں کو واپس بھیجا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ غیر ضروری طور پر باہر آنے والے4453شہریوں سے دوبارہ باہر نہ نکلنے بارے شورٹی بانڈزبھی لئے گئے۔شہر میں سڑکوں پر آنے والی چھوٹی بڑی02 لاکھ09 ہزارسے زائد وہیکلزکوچیک کیا گیا۔مجموعی طور پر117925موٹر سائیکلوں،29647 رکشوں،6210 ٹیکسیوں،44253 کاروں اور11077بڑی گاڑیوں کوبھی روک کرمالکان سے شہر میں گھومنے پھرنے کی وجہ پوچھی گئی جبکہ خلاف ورزی کرنے والی8067موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -