لاک ڈاؤن، کوروناکے باعث ججز ڈیوٹی روسٹر میں توسیع

لاک ڈاؤن، کوروناکے باعث ججز ڈیوٹی روسٹر میں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)ماتحت عدالتوں میں اہم نوعیت کے مقدمات کی سماعت عید الفطر کے بعد تک جاری رہے گی،سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ نے اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت کرنیوالے ججز کا باقاعدہ ڈیوٹی روسٹر جاری کردیاہے۔سول کورٹس اور سیشن کورٹس سمیت دیگر عدالتوں میں 30 مئی تک اہم نوعیت کے کیسز کی سماعت جاری رہے گی،لاک ٹاؤن اور کرونا وائرس کے خدشات کے باعث ججز ڈیوٹی روسٹر میں توسیع کردی گئی ہے، ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ڈیوٹی روسٹر کے مطابق 20 ایڈیشنل سیشن ججز اور 40 سول ججز ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے گے۔ڈیوٹی ججز مراحلہ وار اپنی اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ایڈیشنل سیشن ججز میں امجد علی شاہ،محبوب بخاری،یونس عزیز سمیت 20 ججز شامل جبکہ سول کورٹس میں احمد وقاص،ہدایت اللہ شاہ،زاہد عباس،مقصود احمد،مزمل غنی سمیت دیگر ججز ڈیوٹی دیں گے،سیشن جج لاہور کی منظوری کے بعد ڈیوٹی روسٹر تمام ججز کو ارسال کردیا گیا۔

30 مئی کے بعد ملکی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد عدالتوں میں کیسز کا شیڈول جاری کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -