قتل کے مقدمہ میں 3سال سے مطلوب2 اشتہاری گرفتار

قتل کے مقدمہ میں 3سال سے مطلوب2 اشتہاری گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)کوٹ لکھپت انوسٹی گیشن پولیس نے غیرت کے نام پر نوجوان کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے دو سفاک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن انویسٹی گیشن اسد مظفر کے مطابق کوٹ لکھپت انویسٹی گیشن پولیس نے اغواء کے بعد قتل کی ہولناک واردات میں 3سال سے مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار کر لئے۔شہری انور علی کو بے دردی سے قتل کر نیوالے اشتہاری ملزمان میں ارشد اور اس کی قریبی کزن رقیہ شامل ہیں۔جنہوں نے منصوبہ بندی کے مطابق 17سالہ مقتول انور علی کو اغواء کے بعد گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیاتھا۔

اور مقتول کی شناخت نہ ہوئی۔اس لیے اشتہاری ملزمان نے لاش ضلع قصور کے علاقے کوٹ مرادمیں کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ گرفتار اشتہاری ملزمان کا ایک ساتھی عرفان پہلے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ملزمان نے غیرت کے نام پر نوجوان کو قتل کیا تھا۔

مزید :

علاقائی -