رشوت کے مقدمہ میں اشتہاری اسسٹنٹ سب انسپکٹر گرفتار

رشوت کے مقدمہ میں اشتہاری اسسٹنٹ سب انسپکٹر گرفتار

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)اینٹی کرپشن نے مقدمہ نمبر 33/2014تھانہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن کے نامزد اشتہاری،عدالتی اشتہاری ملزم محمد یونس اے ایس آئی حال تعینات گلشن اقبال لاہور کو گرفتار کر لیا۔ملزم نے مدعی مقدمہ خورشید انورسے رشوت کی رقم مبلغ بیس ہزار روپے وصول کی تھی جس کے خلاف چالان عدالت میں بھجوایا گیا تھا۔ملزم عدالت سے اشتہاری قرار دیا گیا تھا جسے اینٹی کرپشن کی ٹیم نے شاہد شریف،انسپکٹر کی نگرانی میں گرفتار کرلیا۔ملزم نے گرفتار کرنے کیلئے آنیوالی اینٹی کرپشن کی ٹیم کے ساتھ سخت مزاحمت کی لیکن سخت مزاحمت کے باوجود اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کی فرار ہونے کی تمام کوشش ناکام بنادی۔

ملزم محمد یونس اے ایس آئی کو گرفتار کر کے تھانہ پرانی انار کلی کے حوالات میں بند کروا دیا جس کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -