قتل کیس میں فریقین کے وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کا حکم

قتل کیس میں فریقین کے وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کا حکم

  

لاہور(نامہ نگار)سیشن کورٹ میں قتل کے الزام میں گرفتار ملزمہ نورین کی درخواست ضمانت پرفریقین کے وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج محبوب بخاری نے ملزمہ کی درخواست پر سماعت کی،ملزمہ کی جانب سے فیصل باجوہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ملزمہ نورین کو پولیس اہلکاروں نے بے قصور گرفتار کیا،پولیس کے پاس ملزمہ کے خلاف کسی قسم کے کوئی ٹھوس شواہد بھی موجود نہیں ہیں، پولیس نے مخالفین کی ایما پر ملزمہ کو مقدمہ میں ملوث کیا ہے،ملزمہ کے وکیل نے مزید آگاہ کیا کہ ملزمہ کا تین ماہ کا خیرخواہ بچہ بھی جیل میں قید ہے اور تین ماہ کے بچہ بیمار ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد فریقین کے وکلاء کو دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -