لیاقت آباد پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم جاں بحق

لیاقت آباد پولیس کے مبینہ تشدد سے زیر حراست ملزم جاں بحق

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)لیاقت آباد تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد کے نتیجے میں ملزم جاں بحق ہو گیا۔ملزم کو گزشتہ روز شراب فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد تھانے میں شراب فروشی کے الزام میں پکڑے گئے سرفراز نامی ملزم کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی ورثا کے مطابق سرفراز کو تھانے میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوئی جبکہ لیاقت آباد پولیس کے مطابق سرفراز کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث واقع ہوئی ہے ملزم سرفراز کو شراب فروشی کے الزام میں پکڑا تھا ملزم کے خلاف پہلے بھی پندرہ مقدمات درج ہیں۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا گیا ہے

مزید :

علاقائی -