ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،سی ٹی او

ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے،سی ٹی او

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کی جانب سے شہریوں کیلئے ایک اور احسن اقدام دیکھنے میں آیا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے الیکٹرانک پیمنٹ سسٹم ہے۔ابتدائی طور پر یہ سہولت تین ٹریفک سیکٹرز میں دی گئی تھی جس کے تحت شہری آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم سے جرمانہ جمع کرواکر موقع پر اپنے کاغذات حاصل کر سکتے تھے جبکہ اب ٹریفک چالان کے آن لائن جرمانوں کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے بھی جرمانہ جمع کروایا جا سکے گا۔

اس موقع پر سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد کا اس موقع پر کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں اسے تمام شہر میں لانچ کر دیا جائے گا۔دس روز کے دوران 12 سو سے زائد چالان ٹکٹس پر جرمانے وصول کئے جاچکے ہیں۔چالان کی صورت میں شہری موقعہ پر ہی جرمانہ جمع کروا کر کاغذات واپس حاصل کر سکتے ہیں۔سی ٹی او کا مزید کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔مینول ورک کو کمپیوٹرائزڈ کیا جا رہا ہے۔ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -