بااثر افراد کا پولیس کیساتھ سازباز کرکے شادی ہال پر قبضہ،شہری کا الزام

  بااثر افراد کا پولیس کیساتھ سازباز کرکے شادی ہال پر قبضہ،شہری کا الزام

  

لاہور(کرائم رپورٹر)سی آئی اے کے جعلی انسپکٹر جہانگیر گجر نے اپنے گروہ فیاض گجر اور عمر حیات عرف شہزاد کے ہمراہ شادی ہال کے مالک شہری محمد جاوید کو گن پوائنٹ پر اغوا کر کے 7 گھنٹے قید میں رکھا۔ شادی ہال ہتھیانے کے لئے بیعانہ کے کاغذات تیار کر کے اشٹام پیپروں پر دستخط کروا لئے اور گھر سے فون کر کے رقم کا مطالبہ کیا او ربعد میں گھروالوں کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرشادی ہال کی اصل رجسٹری، اصل فرد اور چابیاں چھین لیں۔ شہری محمد جاوید اور اس کی بیوی ریحانہ بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب، آئی جی پولیس اور سی سی پی او لاہور کو دی جانے والی درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ پولیس 8 روز گزر جانے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی شادی ہال پر قبضہ ختم کروا کر اسے خالی کروایا جا رہا ہے۔جبکہ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری محمد جاوید اور اسکی بیوی کی جانب سے دی جانے والی درخواستوں پر کارروائی کی جا رہی ہے اور اس میں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

علاقائی -