ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزم کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

ماڈل ہاؤسنگ سوسائٹی کیس، ملزم کے جوڈیشل ریمانڈمیں توسیع

  

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت میں ماڈل ہاوسنگ سوسائٹی کے مرکزی ملزم فرحان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع کردی،احتساب عدالت کے جج جواد الحسن کیس پر سماعت کی، کرونا وائرس کے پیش نظر ملزم فرحان چیمہ کو عدالت میں پیش نہ کیاجا سکا، عدالت کے روبرونیب کی جانب سے پراسکیوٹر عاصم ممتاز پیش ہوئے اور عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم پر غیرقانونی طورپر فیروزپور روڑ پر سوسائٹی بنانے کا الزام ہے،ملزم فرحان شیمہ نے شہریوں کو پلاٹس کا لالچ دیکر رقم وصول کی تھی تاہم شہریوں کو پلاٹس فراہم نہ کئے گئے تھے۔

ملزم نے سادہ لوح شہریوں کے ساتھ کروڑوں روپوں کا فراڈ کیا ہے، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو مزید اگاہ کیا کہ ملزم کی پلی بارگین کی درخواست پر کاروائی کی جا رہی ہے عدالت میں حتمی منظوری کے لیے جلد پیش کی جائے گی،عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم فرحان چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 17 جون تک توسیع کردی۔

مزید :

علاقائی -