ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ

ہفتہ وارکارکردگی رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویژن پولیس گزشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث313ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 03گینگزسے 04 لاکھ 45 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے 19 پسٹلز، 02 رائفلزاور درجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 40 ملزمان کو گرفتار کیا۔

کے اُن کے قبضہ سے07 کلو650گرام چرس اور389لیٹرشراب برآمد کی گئی۔

قمار بازوں کے خلاف کارروائی کے دوران20 ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزار وں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ ماڈل ٹاؤن پولیس نے قحبہ خانوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو حراست میں لیا۔ چوری، چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب64 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،لاؤڈ سپیکراور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر152ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -