عمر اکمل کا ڈسپلنری پینل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

عمر اکمل کا ڈسپلنری پینل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

  

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹر عمر اکمل نے میچ فکسنگ کی پیشکش سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں تین سال کی پابندی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت عمر اکمل کو دو مختلف اوقات میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر تین سال کی پابندی کی سزا دی گئی ہے۔تاہم اب عمر اکمل ڈسپلنری پینل کے فیصلے کے خلاف آج اپیل دائر کریں گے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس سینٹر کے نئے ڈائریکٹر ندیم خان کا کہنا ہے کہ اکیڈمی میں مشکوک ساکھ والے کوچز کی بھی چھٹی کردی جائے گی اور جو معیار پر پورا اترے گا وہ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ ہوگا چاہے ملکی ہو یا غیر ملکی۔انہوں نے مزید کہا کہ فٹنس بہتر بنانے کے لیے کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا احساس دلانا ہوگا، ڈنڈے کے زور پے یہ کام نہیں ہو سکتا۔20 فروری کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینٹی کرپشن کوڈ کی دفعہ 4.7.1 کے تحت عمر اکمل کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا اور اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے جاری تحقیقات شروع کی گئی تھیں۔ اس معطلی کی وجہ سے عمر اکمل پاکستان سپر لیگ 5 میں بھی حصہ نہیں لے سکے تھے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -