مقبوضہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا: شاہد آفریدی

  مقبوضہ کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہو گا: شاہد آفریدی

  

میر پور، آزاد کشمیر: (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کشمیری شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ایک دن ضرور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، انہوں نے نکیال سیکٹر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر کا دورہ کر کے خوشی ہوئی، عوام کا جذبہ بھی دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔ کنٹرول لائن کے دورہ پر بھرپور تعاون پر پاک فوج اور انتظامیہ کا شکریہ گزار ہوں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ مودی بو کھلاہٹ کا شکار ہے جو آئے روز معصوم کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر نوٹس لے۔ کشمیری شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ایک دن ضرور مقبوضہ کشمیر آزاد ہو گا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -