وقار یونس کی چھوٹے بھائی کیلئے دعائے صحت کی اپیل

  وقار یونس کی چھوٹے بھائی کیلئے دعائے صحت کی اپیل

  

اسلام آباد (این این آئی)قومی کر کٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے عوام سے اپنے چھوٹے بھائی کیلئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔ بھائی چند ہفتوں سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

 وقار یونس نے بتایا کہ ان کے چھوٹے بھائی علی یونس کی ان دنوں طبیعت خراب ہے، انہوں نے اپنے پرستاروں اور شائقین کرکٹ سے اپنے چھوٹے بھائی کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی درخواست کی ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -