حکومت وسائل فراہم کرے، کراٹے کی کھلاڑی میڈلز لا سکتی ہیں، شاہدہ عباسی

حکومت وسائل فراہم کرے، کراٹے کی کھلاڑی میڈلز لا سکتی ہیں، شاہدہ عباسی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کراٹے کی انٹرنیشنل خواتین کھلاڑی شاہدہ عباسی نے کہا ہے کہ حکومت کراٹے کی خواتیں کھلاڑیوں کو وسائل فراہم کرے توبین الاقوامی سطح پر مزید میڈلز لا سکتی ہیں۔ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کسی سے کم نہیں ان خواتین نے ہر سطح پراپنا لوہا منوایا ہے خواہ تعلیم اور معاشیات کا شعبہ ہو، سیاست یا کھیلوں کا میدان ہو، انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی نے بین الاقوامی سطح پر مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں بے پناہ میڈلز حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کیا ہے، گذشتہ سال یکم دسمبر سے 10 دسمبر تک نیپال میں کھیلی گئی ساؤتھ ایشین گیمز میں سونے اور چاندی کے دو تمغے حاصل کرنے والی کھلاڑی شاہدہ عباسی نے کہا کہ کراٹے کا کھیل بھی آہستہ آہستہ دنیا میں مقبولیت اختیار کر رہا ہے اور گذشتہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے سب سے زیادہ 19 میڈلز کراٹے میں ہی حاصل کئے تھے جن میں چھ سونے، ا?ٹھ چاندی اور پانچ کانسی کے شامل تھے، انہوں نے کہا کہ میرے علاوہ میری دوسری ساتھی خواتین نے بھی میڈلز حاصل کئے ہیں جن میں کلثوم ہزاہ، ثناء کوثر، نرگس، اقراء انور، ناز گل اورصابرہ گل شامل ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ساؤتھ ایشین گیمز میں میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامی رقوم تقسیم کرنا خوش آئند بات ہے جس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہونگے اور کھلاڑی مزید زیادہ سے زیادہ محنت کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، انہوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ کوچز کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے۔

  جہنوں نے دن رات کھلاڑیوں کو تربیت دے کر اس اہل بنایا۔انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے کہا کہ کرونا وائرس کی وباء پوری دنیا میں پھیل چکی ہے اور اس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں، انہوں نے کھلاڑیوں پر روز دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں تاکہ کرونا وائرس کی وباء سے بچا جا سکے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -