سابق پلیئرز ذاتی شہرت کی خاطر ماضی کو ادھیڑ رہے ہیں:آصف اقبال

  سابق پلیئرز ذاتی شہرت کی خاطر ماضی کو ادھیڑ رہے ہیں:آصف اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(یواین پی)سابق قومی کپتان آصف اقبال کا کہنا ہے کہ بعض سابق پلیئرز ذاتی شہرت کی خاطر ماضی کو ادھیڑ کر بدعنوانی کے قصے بیان کر رہے ہیں جن کو ایسا نہیں کرنا چاہئے بھارتی میڈیا سے گفتگو میں آصف اقبال کا کہنا تھا کہ کرکٹرز بھی مشہور شخصیات ہوتے ہیں جنہیں ہمیشہ خبروں میں رہنے کی عادت ہو جاتی ہے جو اپنی کھیل سے ریٹائرمنٹ کو بھی آسانی سے قبول نہیں کر پاتے کیونکہ اچانک روشنی کا ہالہ ان کے اوپر سے ہٹ جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی کا نام نہیں لینا چاہتے لیکن ان میں سے بیشتر کرکٹرز کسی ٹی وی یا یوٹیوب چینل سے منسلک ہو کر اپنی تشہیر کرنے لگتے ہیں۔