کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کا کھیل بد ل جائیگا: اظہر علی

کورونا وائرس کی وجہ سے کرکٹ کا کھیل بد ل جائیگا: اظہر علی

  

لاہور: (سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ کپتان اظہرعلی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بعد دنیا میں بہت کچھ بدل جائیگا اور کھیلوں کے دوران بھی کچھ نمایاں تبدیلیاں واقع ہوں گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اظہر علی کا کہنا تھا کہ روایات کی تبدیلیوں سے قطع نظر اولین ترجیح کرکٹ کے کھیل کی بحالی ہونی چاہئے کیونکہ وہ خود ہمیشہ روایات کے امین رہے ہیں لیکن کھیل کی بحالی کیلئے کچھ تبدیلیاں کرنا پڑتی ہیں تو انہیں قبول کرنا ہوگا کیونکہ روایات کچھ عرصے کیلئے بدلی بھی جا سکتی ہیں جن سے یقینی طور پر کھیل کے حسن پر فرق پڑے گا لیکن بہرحال آگے بھی بڑھنا ہے۔

واضح رہے کہ ا?ئی سی سی اور طبی ماہرین کی ہدایات کے تحت گیند کو چمکانے کے طریقہ کار میں تبدیلی اور پلیئرز کا ہائی فائیو جشن منانا یا مصافحہ کرنا ممکن نہیں ہوگا لیکن فاسٹ باؤلر وہاب ریاض کہتے ہیں کہ فیلڈ میں محنت کے بعد وکٹ کے حصول پر جشن منانے کی اپنی ایک منفرد خوشی ہوتی ہے جس کا وہ اظہار نہیں کر پائیں گے لیکن یہ بھی ایک مجبوری ہے جس کو کچھ عرصے کیلئے تسلیم کرنا ہی ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے کچھ اختتامی میچز شائقین کے بغیر ہوئے تو اس وقت احساس ہوا کہ میچوں کا اصل حسن شائقین کی موجودگی ہے اور بند دروازوں میں تماشائیوں کے بغیر کھیلنا ممکن نہیں ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -