ٍٍمسلسل دوروں کی منسوخی کرکٹ کیلئے نقصان دہ: سابق کرکٹرز

ٍٍمسلسل دوروں کی منسوخی کرکٹ کیلئے نقصان دہ: سابق کرکٹرز

  

ٍٍٍ لاہور(افضل افتخار) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑیوں سکندر بخت، راشد لطیف، معین خان، محمد وسیم اور عبدالرزاق نے کہا ہے کہ دورہ آئرلینڈ کی منسوخی اچھی خبر نہیں ہے اس سے کرکٹ شائقین کے ساتھ ساتھ پاکستان میں کرکٹ کو بھی نقصان پہنچا ہے یہ دورہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بہت اہمیت کا حامل تھا اور امید کی جارہی تھی کہ یہ دورہ پاکستان کی ٹیم ضرور کرے گی مگر ایسا نہیں ہوا سابق کرکٹرز نے کہا کہ اس طرح سے اگر اس سال کھیلے جانے والی سیریز منسوخ کردی گئیں تو پاکستان کرکٹ کو بہت زیادہ نقصان ہوگا جو اچھی بات نہیں ہے کرونا وائرس پتہ نہیں کب تک رہے گا اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے فیصلے کئے جائیں جس سے کرکٹ کی سر گرمیوں کو نقصان نہ پہنچے اور کرکٹ کی سر گرمیاں جاری رہیں اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کواقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -