لوگ بلا سوچے سمجھے تبصرہ کرنا شروع کردیتے ہیں،احسن خان

  لوگ بلا سوچے سمجھے تبصرہ کرنا شروع کردیتے ہیں،احسن خان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار احسن خان نے ترک ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“ کی کاسٹ پر طنزیہ تبصرے کرنے والوں کو جواب دے دیا۔ انہوں نے ٹوئٹر پر ارطغرل ڈرامہ پر تنقید کرنے والوں کو لکھاکہ میں جانتا ہوں کہ پاکستان میں لوگ با آسانی اور بنا سوچے سمجھے اداکار وں پر تبصرے شروع کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ڈرامے کو ڈرامے کی حد تک لیا جائے اور ان کے کرداروں کو لے کر اداکاروں کی نجی زندگی پر بات نہ کریں۔اس سے قبل سوشل میڈیا پر ”ارطغرل غازی“ کے مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکاروں کوبعض پاکستانی شائقین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والا ڈرامہ سیریل ”ارطغرل غازی“جس میں خاص طور پر حلیمہ کا کردار ادا کر نے والی اداکارہ کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ر پاکستانی شائقین حلیمہ کے کردار کو رول ماڈل کے طور پر لے رہے ہیں اور یہی وجہ تھی میڈیا اکاونٹ میں بعض پاکستانی مداحوں نے ان کی بولڈ تصاویر پر تنقید کی دوسری طرف بعض شائقین کی طرف سے ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اداکار کی ا پنے پالتو کتے کے ساتھ لی گئی تصویر کو بھی ناپسندکیا گیا

مزید :

کلچر -