ہمایوں سعید کا تاریخی موضوع پر ڈرامہ بنانے کا اعلان

  ہمایوں سعید کا تاریخی موضوع پر ڈرامہ بنانے کا اعلان

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکار ہمایوں سعید نے تصدیق کی ہے وہ ایک تاریخی موضوع پر ڈرامہ بنانے جارہے ہیں۔ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ 2 سال قبل انہوں نے‘ارطغرل غازی’دیکھا تھا اور اس وقت یہ ضروری سوچا تھا کہ وہ بھی ایسا تاریخی ڈرامہ بنائیں گے۔اب جبکہ یہ ڈرامہ پی ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے اور کامیاب ثابت ہورہا ہے تو وہ ضرور ایک تاریخی ڈرامے پر کام کریں گے۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ خلیل الرحمٰن قمر اس ڈرامے کا سکرپٹ تحریر کریں گے جبکہ اے آر وائے کے مالک سلمان اقبال اسے پروڈیوس کریں گے۔یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ قیاس ا?رائیاں بھی سامنے آئیں کہ‘ارطغرل غازی’کی بڑھتی مقبولیت کے بعد ہمایوں سعید یا شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے کچھ اداکار اس ڈرامے کا ری میکس بنا رہے ہیں۔

البتہ ہمایوں سعید نے واضح کیا کہ وہ‘ارطغرل غازی’کا ری میک نہیں بنارہے، ان کا ڈرامہ بھی تاریخ پر مبنی ہوگا لیکن‘ارطغرل غازی’کا ریمیک نہیں ہوگا۔

مزید :

کلچر -