پروگرام جیوندے وسدے لوگ میں شوکت بسرا،پروفیسرڈاکٹر اسد شریک

پروگرام جیوندے وسدے لوگ میں شوکت بسرا،پروفیسرڈاکٹر اسد شریک

  

لاہور(فلم رپورٹر)ریڈیو پاکستان کے صوبائی نشریاتی رابطے کے پروگرام جیوندے وسدے لوگ میں ترجمان حکومت پنجاب شوکت بسراء،ترجمان برائے کرونا پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان،تجزیہ کار،صحافی عامر رضا اور فارماسسٹ ایصر وسیم کی بذریعہ فون لائن شرکت پروگرام کے میزبان مدثر قدیر اور آ شر ندیم تھے، گفتگو کے آغاز میں ترجمان حکومت پنجاب شوکت بسراء کا کہنا تھا کہ حکومت اپنے تمام تر وسائل کے ساتھ اس وباء کے خلاف نبرد آزما ہے اور اب یہ عوام کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے اپنے آپ کو اس وائرس کا شکار ہونے سے بچائیں،ڈیرہ غازی خان میں عوامی اسکیموں کے آغاز سے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی محرومی دور ہوگی۔

پروگرام کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان نے ہوم آئیسولیشن کے حکومتی فیصلے کومریضوں کے لئے مثبت قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل درآمد اور کمیٹی کے فیصلے کے بعد ہی اجازت دی جاتی ہے اور اب تک 25لوگ گھروں میں آئیسولیشن کے جاچکے ہیں۔پروگرام کی خاص بات تجزیہ کار،بیورو چیف سٹی 42 عامر رضا کی شرکت تھی جو کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد 19 دن پی کے ایل آئی قرطینہ سنٹر میں زیر علاج رہے اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے قرطینہ سنٹروں میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لئے جو اقدامات کیے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی مریضوں کے لئے علاج ادویات اور کھانابلامعاوضہ فراہم کیا جارہا ہے اور ہر 2گھنٹے بعد طبی ماہر چیک اپ کرتے ہیں تاکہ مریض کی تازی ترین صورتحال سے آگاہ رہ سکیں پروگرام کے اختتامی مراحل میں فارماسسٹ ایصر وسیم نے اپنی گفتگو میں وائرس کے خلاف ویکسین کی دستیابی اور دیگر اقدامات پر گفتگو کی،پروگرام کے پروڈیوسر مدثر قدیر نگران انیلا سلیم جبکہ نگران اعلی نزاکت شکیلہ تھیں۔

مزید :

کلچر -