علی ظفر کا قرنطینہ اختیار کرنے والے افراد کو مفید مشورہ

  علی ظفر کا قرنطینہ اختیار کرنے والے افراد کو مفید مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)علی ظفر نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے قرنطینہ میں رہتے ہوئے ذہنی دباؤکا شکار افراد کو بہترین مشورہ دے دیا، جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ علی ظفر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں راک سٹار موسیقی کی دْنیا کے سات مشہور سْر ”سا،رے، گا،ما،پا،دھا،نی،سا“گانا سیکھا رہے ہیں۔علی ظفر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ دوستو ایک چیز بہت ہی آسان ہے اور آپ لوگوں کو روزانہ صبح دانت برش کرنے کے بعداِس کو کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
کہنے کے بعد گلوکار نے اپنے مداحوں کو موسیقی کی دْنیا کیسات مشہور سْر ”سا،رے، گا، ما، پا،دھا، نی،سا“گاکر دِکھائے۔

مزید :

کلچر -