وائرس کی وجہ سے دنیا کی معیشت ڈوب رہی ہے،میگھا

وائرس کی وجہ سے دنیا کی معیشت ڈوب رہی ہے،میگھا

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وگلوکارہ میگھانے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا کی معیشت ڈوب رہی ہے۔ موجودہ صورتحال میں پاکستان کے لوگوں کو مشکلات ہیں کہ وہ اس خطرناک وائرس کا مقابلہ کریں یا پھر بھوک کا۔ میگھانے کہا کہ یہ وقت ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا ہے۔ پاکستان اس عالمی وبا سے بری طرح متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ ملک کی 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر کے نیچے ہے۔ میگھانے کہا کہ اگر ہم لوگوں کے گھروں تک کھانا اور مدد پہنچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو ان لوگوں کو باہر نہیں نکلنا پڑے۔

گا اور وہ وائرس سے متاثر بھی نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا سب سے بڑا اثاثہ ہیں اور انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی ہے، آپ کے عطیات پاکستان میں زندگیاں بچانے میں مدد کریں گے۔

مزید :

کلچر -