بھارت مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، ماہ نور

      بھارت مسلمانوں کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، ماہ نور

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ،ماڈل و ہوسٹ ماہ نورنے کہا ہے کہ بھارت کورونا وائرس کو مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے استعمال کررہاہے۔ انہوں نے ایک آرٹیکل کا حوالہ دیا جس میں مسلمانوں کو بھارت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دارقرار دینے کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔ ماہ نورنے کہا کہ یہ آرٹیکل ابھی نظروں سے گزرا، جب دنیا مشترکہ دشمن (کورونا وائرس) کے خلاف لڑنے کے لئے متحد ہورہی ہے اس وقت ہمارے پڑوسی اس وبائی بیماری کو نفرت پھیلانے اور لوگوں کو تقسیم کرنے کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ کیوں یہ لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک برت رہے ہیں جبکہ وائرس نہیں برت رہا، بہت شرم کی بات ہے۔

مزید :

کلچر -