فلم یلغار میں اداکاری کا آج تک معاوضہ نہیں ملا، اداکارہ عائشہ عمر

  فلم یلغار میں اداکاری کا آج تک معاوضہ نہیں ملا، اداکارہ عائشہ عمر

  

لاہور(فلم رپورٹر)عائشہ عمر نے اپنے تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بے شمار لوگوں نے ان کا معاوضہ دبایا ہوا ہے اور ادائیگی نہیں کررہے جس میں جیو ٹی وی اور انڈس میوزک سرفہرست ہیں۔اس کے علاوہ مجھے ابھی اپنی فلم "یلغار”کا معاوضہ بھی نہیں ملا جس پر میں نے تین سال صرف کئے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ اسی سال ہونے والے "پیسا ایوارڈ”کی طرف سے ابھی معاوضہ نہیں دیا گیا۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں ان لوگوں سے بار بار رابطہ کر کے تھک چکی ہوں اس کے علاوہ میں نے تمام وسائل استعمال کئے لیکن مجھے ہر طرف سے انکار ہی سننے کو ملا۔

جس کے ساتھ ساتھ اب بہت سے لوگ تو جوب دینا بھی مناسب نہیں سمجھتے۔

مزید :

کلچر -