مطلبی لوگ اپنی ذات سے کبھی خوش نہیں ہوتے،کنول نعمان

مطلبی لوگ اپنی ذات سے کبھی خوش نہیں ہوتے،کنول نعمان

  

لاہور(فلم رپورٹر)سینئراداکارہ کنول نعمان کا مطلبی لوگوں سے متعلق کہنا ہے کہ ایسے لوگ کبھی کبھار خود کو سمجھ نہیں پاتے اور وہ اپنی ذات سے خوش نہیں ہوتے۔کنول نے کہاکہ مطلب پرست لوگوں کے سامنے کبھی ان کی انا آجاتی ہے۔ ایسے حالات میں آپ ان لوگوں سے بڑے دل کے ساتھ ملتے ہیں۔کنول نے مزید کہا کہ اگر کوئی آپ کا بہتر چاہتا ہے یا آپ سے پیار کرتا ہے تو وہ آپ کو مل ہی جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مطلبی لوگوں سے بچ کر رہنا چاہئیے کیونکہ وہ کسی کا کبھی بھی بھلا نہیں چاہتے جبکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بہت اچھے اچھے لوگ بھی دنیا میں رہ رہے ہیں۔

مزید :

کلچر -