ویوو نے اپنا نیا سمارٹ فونv19 متعارف کروادیا

    ویوو نے اپنا نیا سمارٹ فونv19 متعارف کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)ویوو نے آج پاکستان میں ایک آن لائن لانچ ایونٹ کے ذریعے اپنا نیا سمارٹ فون V19 متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نیا فون اپنیکچھ خاص فیچر ز کی بناء پر کافی منفرد ہے جس میں سپر نائیٹ موڈ، ڈؤل آئی ویو ڈسپلے اور آورا سکرین لائیٹ شامل ہیں۔ اپنے عمدہ معیار کے کیمرہ، جدت سے بھرپورٹیکنالوجی اور دلکش و دیدہ زیب فیشن ڈیزائن کی بدولت صارفین کے لیے 59،999 روپے کی قیمت میں ایک منفرد اور اعلیٰ درجے کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔نئے فون کی لانچ پر پاکستان میں ویوو کے برانڈ مینجر، محمد زہیر چوہان کا کہنا تھا کہ: ''ویوو ہمیشہ صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدت کو متعارف کرواتا ہے۔ ویوو کا نیا V19 ہماری اسی سوچ کی عکاسی کرتے ہوئے صارفین کو سب سے بہتر سیلفی ٹیکنالوجی ایک خوبصورت ڈیزائن اور زبردست پرفارمنس فراہم کرتا ہے۔ V19 ایسے نوجوان صارفین کے لیے موزوں ہے جو کیمرہ اور انٹرٹینمنٹ فیچرز کے متلاشی ہیں اور یہ یقیناً ان کے انداز زندگی سے مطابقت رکھتا ہے۔ ''یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ویوو کی جانب سے حال ہی میں پاکستان کے مشہور ستاروں، فہد مصطفیٰ اور ہانیہ عامر کو بطور برانڈ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے جو کہ نوجوانوں میں بے حد مقبول مانے جاتے ہیں۔ویوو V19 کے اہم فیچرز کچھ یوں ہیں 6.44 انچ کا Super AMOLED FHD+ ڈؤل آئی ویو ڈسپلے 32میگا پکزل کا ڈؤل فرنٹ کیمرہ اور سپر نائیٹ سیلفی، آورا سکرین لائیٹ اور 105 ڈگری،سیلفی کیمرہ کے لیے ویڈیو سٹیبلائزیش پشت پر 48 میگا پکزل کا کواڈ کیمرہ، سپر وائیڈ اینگل، میکرو اور بوکے کی سہولت سپر نائیٹ موڈ، آرٹ پورٹریٹ، الٹرا سٹیبل ویڈیو اور لائیو بوکیکوالکام سنیپ ڈریگن 712 کا پراسیسر، 8 گیگا بائیٹ ریم اور 128 گیگا بائیٹ کی UFS 2.1 سٹوریجٹرپل کارڈ سلوٹ اور 512 گیگا بائیٹ کارڈ کی سہولت33 واٹ کی تیز ترین فلیش چارج 2.0 ٹیکنالوجی، 4500 ملی ایمپیئر آور بیٹری، ٹائپ سی ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر، ڈؤل فور جی ایل ٹی ای، بلیوٹوتھ 5.کاپر ٹیوب لیکیوڈ کولنگ، ملٹی ٹربو 3.0، الٹرا گیم مواینڈرائیڈ 10 پر مبنی فن ٹچ 10 آپریٹنگ سسٹم ویوو کا نیا سمارٹ فون V19 پاکستان میں 59،999 روپے کی قیمت میں پری آرڈر کے لیے دستیاب ہے۔ فون مارکیٹ میں 18 مئی کو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ فون میں دو رنگ سلیک سلور اور گلیم بلیک موجود ہیں اور ویوو کی جانب سے اسکے ساتھ ایک سال کی وارنٹی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید :

کامرس -