مارچ، تولیہ کی برآمدات میں 6 فیصد کمی

مارچ، تولیہ کی برآمدات میں 6 فیصد کمی

  

(اے پی پی) تولیہ کی برآمدات میں مارچ کے دوران 5.72 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق مارچ 2020 ء کے دوران برآمدات کا حجم 67.3 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2019ء میں تولیہ کی برآمدات سے 71.4 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلہ میں مارچ 2020ء کے دوران تولیہ کی قومی برآمدات میں 4.1 ملین ڈالر یعنی 5.72 فیصد کی کمی ریکارڈ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -