اپریل 2020، ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 64.5فیصد کمی

    اپریل 2020، ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 64.5فیصد کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) کورونا وائرس کی حالیہ وباء کے باعث اپریل 2020 ء کے دوران پاکستان کی ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 64.5 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ایک ماہ کے دوران برآمدات 403.834 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جو گزشتہ 17 سالوں کے مقابلہ میں کسی ایک ماہ میں سب سے کم برآمدات ہیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق فروری 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا تھا اور کسی ایک ماہ کے دوران برآمدات میں سب سے زیادہ اضافہ رہا ہے جس کی وجہ سے برآمدات کے فروغ کے لئے حکومت کے اقدامات ہیں۔ کورونا وباء کے بعد برآمدی آرڈرز کی معطلی اور منسوخی وغیرہ کے بعد اپریل 2020ء کے دوران اپریل 2019ء کے مقابلہ میں برآمدات میں 64 فیصد کی کمی ریکارد کی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -