او جی ڈی سی ایل عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پیش پیش

  او جی ڈی سی ایل عوام کی فلاح و بہبود کیلئے پیش پیش

  

اسلام آباد (پ ر)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے ڈائریکٹر جنرل پٹرولیم کنسیشنز کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کی پٹرولیم پالیسی کے تحت 1995 سے لیکر جنوری 2020 کے عرصہ کے لئے 9076 ملین روپے کی خطیر رقم جمع کر ا دی ہے۔ کمپنی نے یہ رقم ضلع چکوال کی عوام کی خوشحالی اور بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ٹرانسفر کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ایل جو ضلع چکوال سے چک نورنگ، فمکسر آئل فیلڈ، کال آئل فیلڈ اور راجیان آئل فیلڈ سے تیل و گیس کی بڑی مقدار میں پیداوار حاصل کر رہی ہے اور کمپنی پر لازم ہے کہ گورنمنٹ کی پٹرولیم پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کل پیداوار کی آمدن میں سے رقم کا مخصوص حصہ مذکورہ ضلع اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لئے خرچ کرنا ہوتا ہے۔ جو متعلقہ صوبائی حکومت اور لوکل ضلعی انتظامیہ کے توسط سے عمل درآمد کرنا ہوتا ہے۔ لہذا او جی ڈی سی ایل نے ضلع چکوال کی تعمیر و ترقی اور متعلقہ عوام کی خوشحالی کے لئے 91 کروڑ روپے کی خطیر رقم ضلعی انتظامیہ چکوال کے لئے صوبائی حکومت کو ٹرانسفر کر دی ہے اور ڈپٹی کمشنر / ضلعی انتظامیہ چکوال اس بات کی ذمہ دار ہے کہ وہ مذکورہ رقم صوبائی حکومت سے فی الفور وصول کرے اور ضلع چکوال کی عوام اور متعلقہ علاقوں کے باسیوں کی خوشحالی، ترقی اور معیار زندگی کو بہتر کرنے کے لئے خرچ کرے۔

مزید :

کامرس -