نیشنل بینک کی آمدنی میں 11.5 فیصد اضافہ

    نیشنل بینک کی آمدنی میں 11.5 فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی آمدنی میں 2019ء کے دوران 11.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ نیشنل بینک آف پاکستان کے مالیاتی نتائج کے مطابق گزشتہ سال کے دوران بینک کو 108.1 ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے جبکہ سال 2018ء کے لئے این بی پی کی آمدن 96.6 ارب روپے رہی تھی۔ اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں سال 2019ء کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کی آمدنی میں 9.2 ارب روپے یعنی 11.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران این بی پی کی خالص مارک اپ آمدن 18.5 فیصد کے اضافہ سے 71.9 ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ نان انٹریسٹ ذرائع سے 36.2 ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ اس طرح گزشتہ مالی سال 2019ء کے دوران نیشنل بینک آف پاکستان کی آمدنی 11.5 فیصد کے اضافہ سے 108 ارب روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ مجموعی معاشی مسائل کے باوجود بینک کی آمدنی میں اضافہ حوصلہ افزاء ہے۔

مزید :

کامرس -